پتنگ بازی کے سدباب کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،ایس پی ہیڈ کوارٹرز

پتنگ بازی کے سدباب کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،ایس پی ہیڈ ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس پتنگ بازی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزعمران احمد ملک کی زیر نگرانی ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بازی کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔پولیس لائنز کی ڈرون کیمرہ ٹیم متعلقہ پولیس کوآرڈینیشن سے فضائی نگرانی کرتی ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمرہ ٹیم کی مدد سے اب تک لاہور کے مختلف تھانہ جات میں متعددمقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔پتنگ بازی کے حوالے سے مخصوص علاقوں میں مسلسل فضائی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے سدباب کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔

مزید :

علاقائی -