شالیمار،بجلی چوروں کا میٹر ریڈر پر تشدد،حالت تشویشناک

شالیمار،بجلی چوروں کا میٹر ریڈر پر تشدد،حالت تشویشناک

  

لاہور(خبرنگار) بجلی چوروں کا میٹر ریڈر پرآہنی ہتھیاروں سے حملہ،حشیانہ تشددکر کے شدید زخمی کر دیا۔ میٹر ریڈر کوتشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو ڈویژن شالیمار کی سب ڈویژن بلال کالونی کا میٹر ریڈر نعیم احمد گزشتہ روز میٹروں کی ریڈنگ لے رہا تھا۔گادھی شاہ دربار والی گلی میں ایک میٹر ریفرنس نمبر11313-0912800-0 کی ریڈنگ لینے لگا تو بجلی چوردو بھائیوں پپا اور نونا پسران ارشد نے پکڑ کے بیلچے اور آہنی راڈوں سے تشدد کرنا شروع کر دیا جس سے میٹر ریڈر نعیم احمد شدید زخمی ہو نے پر بے ہوش ہو گیا۔بعد میں دونوں بجلی چور بھائیوں نے گھر سے اسلحہ لا کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ جس پر محلہ داروں نے میٹر ریڈر نعیم احمدکی جان بخشی کرائی۔ اس موقع پر ساتھی میٹر ریڈر ذوالفقار اور فقیر احمد بھی پہنچ گئے اور 15 پر اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے زخمی میٹر ریڈر محمد نعیم کو سروسز ہسپتال میں منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق محمد نعیم کی حالت تشویشناک ہے تاہم علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق ایس ڈی او کی جانب سے ملنے والی درخواست پر ملزموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -