ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشوں کی بجائے میرٹ پر یقین رکھیں،ساجد کیانی

 ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشوں کی بجائے میرٹ پر یقین ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی زیرصدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں 15 واں اردل روم منعقد ہوا۔دورانِ اردل روم 388 افسران وجوانوں   نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اردل روم میں 261پولیس جوان تبادلے کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔ ساجد کیانی نے چھٹیوں اور عرض و معروض کے لئے پیش ہونے والے127جوانوں کی درخواستو ں پرفوری احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے میرٹ پر یقین رکھیں۔ اردل روم میں ابتک 2904افسران و جوانوں کے تبادلے ان کے خواہش کے مطابق کئے جا چکے ہیں۔ ٹرانسفر پالیسی پر پورا نہ اترنے والے 376 افسران وجوانوں کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے بہترین کارکردگی پر40 پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔انعامات حاصل کرنے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر تک افسران شامل تھے۔ ساجد کیانی کا اس موقع پر کہناتھا کہ دیانتداری سے فرائض کی ادائیگی کرنے والے افسران وجوان باعث فخر ہیں ایسے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جائیگا۔ رشوت، اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس، محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -