گجر پورہ، 20 لاکھ بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر پر فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گجر پورہ میں 20 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی تاجر کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق سی ون بلاک چائنہ سکیم کے رہائشی رانا جمیل کے گھر گزشتہ رات بھتہ خوروں نے بھتہ نہ دینے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی، دیواریں اور کھڑکیاں متاثر ہوئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ گجر پورہ میں جمع کروا دی۔ درخواست گزار نے ملزم ندیم عرف مٹھا گاڈی کو نامزد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم ندیم نے اس سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگا، نہ دینے پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔