عادی مجرموں،عدالتی مفروروں اور اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے:غلام محمود ڈوگر

عادی مجرموں،عدالتی مفروروں اور اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی طرف سے شہرکے مختلف تھانون کی اچانک انسپکشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔سی سی پی او لاہور نے گذشتہ دو روز کے دوران پولیس سٹیشن اسلام پورہ،داتا دربار، تھانہ لوئر مال،ہربنس پورہ،شمالی چھاونی اور تھانہ مصطفٰے آباد کا اچانک دورہ کیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے ان تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی زیرالتوا درخواستوں کے ریکارڈ چیک کئے۔غلام محمود ڈوگر نے ریکارڈ رجسٹر،کوت اور مال خانہ سمیت تھانہ کے مختلف حصے اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہری کی طرف سے دی گئی چوری کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ کو شوکاز نوٹس دینے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور نے ریکارڈ نامکمل ہونے پر ایس ایچ او اسلام پورہ اورصفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تھانہ محرر کی بھی سرزنش کی۔انہوں نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو ریکارڈ جلد از جلد ریکارڈ مکمل کرنے کاحکم دیا۔غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی حسن جہانگیر کو تمام ہوٹلز میں ہوٹل آئی سوفٹ وئیر پر مسافروں کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہوٹلوں، ہوسٹلز اور کرایہ داروں کی باقاعدگی سے چیکنگ یقینی بنائی جائے۔غلام محمود ڈوگر نے داتا دربار اور گردونواح میں مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوسربازی،دھوکہ دہی اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ ہربنس پورہ، تھانہ شمالی چھاؤنی اور تھانہ مصطفی آباد کی انسپکشن کے دوران سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے فرنٹ ڈیسک پر زیر التوا درخواستوں کو چیک کیا۔سی سی پی او لاہور نے جرائم، چالاننگ اور ملزمان کی گرفتاری کی شرح کو چیک کیا۔انہوں نے انچارج انوسٹی گیشن ہربنس پورہ عدنان رشید اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ شمالی چھاؤنی کو اچھی کارکردگی پرشاباش دی۔سی سی پی او لاہور نے متعلقہ افسران کو عید الاضحیٰ سے قبل اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ عادی مجرموں،عدالتی مفروروں اور اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں خصوصی پٹرولنگ سکواڈ بھی تعینات کرنے کا حکم دیا۔غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کرایہ داروں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور فول پروف سکیورٹی کیلئے شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -