کاہنہ ہلوکی میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 30لاکھ مالیت کی 9بھینسیں ہلاک

کاہنہ ہلوکی میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 30لاکھ مالیت کی 9بھینسیں ...

  

 لاہور (کرائم رپورٹر) کا ہنہ ہلوکی میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 30 لاکھ مالیت کی 9 بھینسیں ہلاک، مالکان کی جانب سے رہبر ڈیفنس روڈ بلاک کرکے احتجاج، واپڈا حکام سے نقصان کی تلافی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق  ہلوکی میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 30 لاکھ مالیت کی 9 بھینسیں ہلاک ہونے پرمالکان کی جانب سے رہبر ڈیفنس روڈ بلاک کرکے احتجاج اورواپڈا سے نقصان کی تلافی کامطالبہ، ایس ایچ او کاہنہ نو کی جانب سے مظاہرین کو ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا۔ ہلو کی گاؤں میں واپڈا کی ہائی وولٹیج تاریں زمین سے قریب اور بھینسوں سے ٹکرانے سے نقصان ہوا،مکینوں کا کہنا ہے متعدد بار شکایات کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے تاروں کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، واپڈا حکام کی بے حسی پر مکینوں نے واپڈا حکام سے فی الفور نقصان کی تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے لیسکو کی نااہلی کے باعث چند روز قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار میں بھی کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں۔

مزید :

علاقائی -