شاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، نازک حالت میں ہسپتال منتقل

شاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، نازک حالت میں ہسپتال ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ چوک میں چالان کرنے پر وارڈن اور رکشہ ڈرائیور اظہر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، وارڈن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکشہ ڈرائیور اظہر کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا، جس کے بعد رکشہ ڈرائیور کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا، سر میں لوہے کے راڈ لگنے سے اظہر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ٹریفک وارڈن تشدد کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، ڈرائیور اظہر کے والد امین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔

مزید :

علاقائی -