ڈیفنس، نشے میں دھت چار افراد کا کرکٹر عمر اکمل کیساتھ سیلفی کے بعد جھگڑا

ڈیفنس، نشے میں دھت چار افراد کا کرکٹر عمر اکمل کیساتھ سیلفی کے بعد جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس بی فیز فائیو میں نشے میں دھت چار افراد کا کرکٹر عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد جھگڑا پولیس نے ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے فیز 5 میں کرکٹر عمر اکمل اور نشے میں دھت 4 افراد نے کرکٹر  عمر اکمل کو گھر کی دہلیز زبردستی سیلفی لینے کے لئے روکا  اس دوران عمر اکمل کے انکار پر ملزمان نے جھگڑا شروع کر دیا جس پر عمر اکمل نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد کر کے عمر اکمل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا  پولیس کے مطابق ملزمان نشے میں دھت تھے، گاڑی سے شراب کی ایک بوتل بھی برامد ہوئی ہے جبکہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -