پولیس رہائشی علاقوں میں غیر قانونی گیس فروخت کرنیوالوں کیخلاف متحرک

پولیس رہائشی علاقوں میں غیر قانونی گیس فروخت کرنیوالوں کیخلاف متحرک

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر پولیس آپریشنز ونگ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف متحرک ہے۔ایس ایس پی آپریشنز سید ندیم عباس پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانیوالی کارروائیوں کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ رہائشی آبادیوں میں گیس کی فروخت شہریوں کیلئے خطرہ ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگنے نہیں دیں گے۔ قانون شکنی کرنے والے جیل جائیں گے ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز غیر قانونی گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف 18مقدمات درج کئے گئے جبکہ رواں سال غیر قانونی گیس فروخت کرنے پر528 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ ساجد کیانی نے کہا کہ ایس ایچ اوز رہائشی علاقوں میں گیس ری فِلنگ دکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔

مزید :

علاقائی -