جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کو سپانسر کرد یا،پنجاب بینک 

جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کو سپانسر کرد یا،پنجاب بینک 

  

لاہور(پ ر)دی بینک آف پنجاب نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہمیشہ صف اول میں رہا ہے۔ دی بینک آف پنجاب نے جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 2021 کو سپانسر کرد یاہے۔ ٹورنامنٹ پنجاب لان ٹینس ایسو سی ایشن  کے زیر اہتمام پنجاب ٹینس اکیڈمی میں کھیلا گیا۔کووڈ - 19 کے باعث طویل تعطل کے بعد  ملک بھر سے آئے کھلاڑی ایکشن میں دیکھے گے۔ پنجاب ٹینس اکیڈمی میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اعجاز الرحمن قریشی (گروپ ہیڈ آپریشنز  بی او پی) نے بطور مہمان خصوصی شمولیت اختیار کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں سیکرٹری پی ایل ٹی اے راشد ملک، کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الرحمن نے کہا کہ جو نوجوان کھیلوں میں پیشہ ورانہ طور پر شامل ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے  اس طرح کے ٹورنامنٹ اور سرگرمیاں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں کو صحت مندانہ طرز زندگی کی جانب راغب کر کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اس ٹورنامنٹ کے دوران نوجوانوں کا شوق اور ولولہ دیکھ کر بہت خوش ہوں اور میں اس ٹورنامنٹ کے فاتحین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینی چاہیے جو کہ اُذہنی پرورش کے لیے ضروری ہے۔ جبکہ ایسے مقابلے انہیں پیشہ وارنہ زندگی کے کھٹن مراحل کو عبور کرنے  کے لیے تیارکرتے ہیں۔ دی بینک آف پنجاب اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس طرز کے ٹورنامنٹس کیلئے مدد جاری رکھے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -