سعودی وزارت کھیل کاکرکٹ متعارف کرانے کی تقریب  کا انعقاد

  سعودی وزارت کھیل کاکرکٹ متعارف کرانے کی تقریب  کا انعقاد

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی وزارت کھیل کی جانب سے مملکت میں کرکٹ متعارف کرانیکی تقریب ہوئی جس میں شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سعودیہ میں آزمائشی میچ کیلئے پروپوزل دیں گے۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کاروشن مستقبل دیکھاجاسکتاہے 6ماہ سیکرکٹ کوفروغ دینے کیلئے خصوصی کاوش کی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیلئے ساڑھے 7 ہزار کے قریب کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 60فیصداافراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔سی ای او ساجکو انجینئر احمد عماد سلیمان اور ایگزیکٹو کیو ایچ ایس ای کوآپریٹو ڈائریکٹر محمد وہاب کے احکامات پر کیو ایچ ایس ای ڈائریکٹر تنویر احمد نے انٹرا ساجکو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔میرٹ اور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم ممبرز کا انتخاب کر کے ساجکو سلیکشن کمیٹی  (تنویر احمد، ٹی وی کمار، محمد باسط، محمد شامل، عصمت اللہ اور ملک عرفان) کی جانب سے6 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔پہلے مرحلے میں گروپ میچز ہوں گے. گروپ میچز کے 3 میچ ہو چکے ہیں. ان گروپ میچز میں سے 4 ٹیموں کا انتخاب کرکے سیمی فائنل کھیلا جائے گا.  اور سیمی فائنل میں جیتنے والی 2 ٹیموں کے درمیان 15 اکتوبر 2021 کو فائنل میچ کھیلا جائے گا. کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میچز میں 5 انعامات رکھے گئے ہیں جو کہ ٹرافی اور کیش پرائز، مین آف دی میچ، وننگ ٹیم کیپٹن، لوزنگ ٹیم کیپٹن اور سپورٹ سروسز گروپ کو دیئے جاتے ہیں.سپورٹ سروسز گروپ میں کاشف اکرام، خالد بدر، کے - نصیر، نوید اورمحمد ابو بکر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں. اس ٹورنامنٹ کا ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے. اس میں سے 20 کھلاڑیوں کی فائنل ٹیم منتخب کریں گے. پھر ساجکو کی اس ٹیم کو پرنس مشال کے بنائے ہوئے پروپوزل کے ساتھ نیشل لیول پر کھیلنے  کا موقع دیا جائے گا. ان میچز کے دوران کھلاڑیوں کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے. اور کیو ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں موجود افراد میں ماسک تقسیم کیے جاتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -