بیٹنگ کے دوران ڈانس کیوں کیا، موزا ربانی غصے سے بے قابو

بیٹنگ کے دوران ڈانس کیوں کیا، موزا ربانی غصے سے بے قابو

  

ہرارے(نیٹ نیوز) بنگلادیشی ٹیل اینڈر تسکین احمد اور زمبابوین پیسر موزا ربانی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی۔ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے دن الجھنے والے بنگلادیشی ٹیل اینڈر تسکین احمد اور زمبابوین پیسر موزا ربانی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی، دونوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انھیں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.1.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ دوسرے دن بنگلادیشی ٹیل اینڈر تسکین احمد کے ڈانس اسٹیپ نے زمبابوبین پیسر موزا ربانی کو مشتعل کردیا تھا۔مہمان بیٹسمین نے گیند کو دفاعی انداز میں کھیلنے کے بعد ڈانس اسٹیپ کیا، جس پر میزبان بولر مشتعل ہوگئے اور قریب جاکر تسکین سے ہلکے سے ٹکرائے، دونوں نے چند لمحے ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غصے سے ایک دوسرے کو دیکھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -