آسٹریلیا کی ایلشے بارٹی نے و مبلڈن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلیا کی ایلشے بارٹی نے و مبلڈن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

  

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیاکی ایشلے بارٹی نے ومبلڈن ویمنز سنگلز کے فائنل میں چیک ری پبلک کی کیرولینا پلسکوا کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ لندن میں ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبر ون آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے چیک ری پبلک کی کیرولینا پلسکوا کے خلاف پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں پلسکوا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے مقابلہ 6-6 گیمز سے برابر کیا پھر ٹائی بریکر پر بارٹی کو 4-7 سے شکست دی۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی نے حریف کو3-6 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -