بابر اعظم کا مادرِ ملت اور ایدھی کو خراجِ عقیدت

            بابر اعظم کا مادرِ ملت اور ایدھی کو خراجِ عقیدت

  

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی صاحب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سب سے امیر، غریب آدمی (ایدھی صاحب) اور مادر ملّت (محترمہ فاطمہ جناح) کو یاد کریں۔

 اْنہوں نے لکھا کہ ان دونوں شخصیات کی ساری زندگی انسانیت اور ہمارے ملک کی بہتری کے گرد گھومتی رہی۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ یہ دونوں ایک ایک متاثر کْن شخصیت کی حیثیت سے اس دْنیا سے رخصت ہوئے۔بابر اعظم نے لکھا کہ ہم آپ کی خدماتکو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -