سی می نے دو بین الاقوامی تقرریوں کا اعلان کردیا

  سی می نے دو بین الاقوامی تقرریوں کا اعلان کردیا

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے معروف پروڈکشن ہاؤسSEEME پروڈکشن نے،جوکثیرتعدادمیں عالمی اورمقامی سرگرمیوں کیلئے کام کرتاہے،دو بین الاقوامی تقرریوں کا اعلان کیا ہے جو فوری طور پر موثر ہوں گی۔ندالاکھانی کو، جوگزشتہ 5سال سے پاکستان میں SEEMEٹیم کی اہم ممبرہیں،ہیڈآف انٹرنیشنل بزنس مقررکیا گیا ہے۔ بزنس اور فلم سازی کی تعلیم کے پس منظر کے ساتھ مضبوط رابطے کی صلاحیت اور دس سال سے زیادہ تجربہ کی حامل ہونے کی بناء پر، لاکھانی نہ صرف یو اے ای، بلکہ برطانیہ اور یورپین مارکیٹس میں کمپنی کے پورٹ فولیومیں ترقی اور ڈیولپمنٹ کیلئے مطلوبہ شرائط  پر پوری اترتی ہیں۔گھنا  فرنجیز آؤن کو بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر GCC برائےSEEME.مقرر کیا گیا ہے۔ گھناکو مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں  میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا 15سا ل سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے اور وہ گروپ کے لئے کلائنٹس کے ساتھ تعلقات پیداکرنے،ان کو منظم کرنے اور ان میں اضافے کیلئے کام کریں گی۔SEEME گروپ آف کمپنیز کے CEOنوید ارشد نے  ہا،SEEME"میں ہمارا پورٹ فولیو ورلڈ کلاس پروڈکشنزکے ساتھ ایک    پر عزم اور متحرک ٹیم پر مشتمل ہے جو ہمارے کلائنٹس کی مشکل ترین ضروریات کو پورا کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔ٹیم میں شمولیت کے آغاز سے ہی ندانے ہمارے بزنس کے فروغ کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔اور اب و ہ اپنی قابلیت کو عالمی سطح پر استعمال کرکے کمپنی کے بزنس کیلئے وسیع تر مواقع حاصل کریں گی۔ گھنا اپنی میڈیا کی مہارت میں اضافے کے ساتھ خطے میں SEEME کے نام کو مزیدبلند اور منفرد بنائیں گی۔میں ندا اور گھنا کو ان کے اس نئے کردار میں بہترین مقام کے حصول کا خواہشمند ہوں۔"SeeMe کے ساتھ اشتراک کرنے والوں میں وارنر برادرز، وزکرافٹ IIFA، زی ٹی وی، اسٹار ٹی وی، جامک فلمز انڈیا، بائٹس اسٹوڈیو پولینڈ، NOLABEL  پولینڈ، شاٹ باکس چیک ریپبلک،    بینیٹون فلمزتھائی لینڈ، اماج اسٹوڈیو ترکی وغیر ہ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -