افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکہ،ملبہ خطے کے دیگر ممالک پر ڈال دیا:چین
بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکہ کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دیدیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطا بق امریکہ نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں اور عجلت میں فوجی دستے واپس بلائے۔امریکہ نے اس عمل سے افغان عوام، خطے کے دیگرممالک پرملبہ ڈال دیا۔ترجمان کے مطابق افغان مسئلے کی اصل ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
چین