ایل پی جی پالیسی پر مشاورت  کیلئے پٹرولیم ڈویژن میں ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا 

ایل پی جی پالیسی پر مشاورت  کیلئے پٹرولیم ڈویژن میں ہنگامی اجلاس آج طلب ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)ایل پی جی پالیسی پر مشاورت کیلئے پٹرولیم ڈویژن میں ہنگامی اجلاس (آج) اتوار چھٹی کے روز طلب کرلیا گیا،اجلاس میں ایل پی جی پالیسی پر شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں چیئرمین اوگرا، سیکرٹری جنرل پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز شرکت کریں گے،چیئرمین ایل پی جی مارکیٹرزایسوسی ایشن، ایم ڈی پی ایس او،ایم ڈی سوئی سدرن بھی شریک ہوں گے،ایم ڈی پارکو، چیئرمین اوسی اے سی، سی ای او اینگروٹرمینل چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن بھی شرکت کریں گے،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنییز اور ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن بھی شریک ہوں گے،آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے معاون خصوصی تابش گوہر کو خط لکھ دیا۔ 

ایل پی جی

مزید :

صفحہ آخر -