ذی الحج کاچاند نظر نہیں آیا  عیدالاضحٰی 21جولائی کو ہو گی

ذی الحج کاچاند نظر نہیں آیا  عیدالاضحٰی 21جولائی کو ہو گی

  

کراچی (آئی این پی) ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کا باقاعدہ اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کردیا، عید الاضحی 21 جولائی 2021ء کو ہو گی،ذی الحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں  ہوئے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس میں اعلان کیا ملک بھر سے شہادتیں حاصل ہونے کے بعدیہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ ذی الحج کا  چاند نظر نہیں آیاجس کے بعد اب یکم ذوالحج کل پیر کو جبکہ 10ذوالحجہ 21جولائی2021 بروز بدھ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونیوالے اجلاس میں کراچی کی زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی تکنیکی معاونت کیلئے موجود تھے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی اپنے علاقوں سے ملنے والی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیاگیا۔ مرکزی کمیٹی نے تمام شہادتیں موصول ہونے کے بعد ان کا جائزہ لیا اور پھر اراکین کمیٹی کی مشاورت کے بعد اعلان کیا۔

 ذی الحج 

مزید :

صفحہ اول -