یکساں نصاب تعلیم کا مقصد طبقاتی فرق کو ختم کرنا ہے، وزیرتعلیم پنجاب 

یکساں نصاب تعلیم کا مقصد طبقاتی فرق کو ختم کرنا ہے، وزیرتعلیم پنجاب 

  

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ یکساں نصاب تعلیم اس لئے لائے کے طبقاتی فرق ختم ہو، خاص مافیا یکسا ں نصاب تعلیم کیخلاف ہے۔ مقامی ہوٹل میں سر سید تعلیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا یکسا ں نظام تعلیم پر پنجاب کے 70 فیصد پرائیویٹ سکول متفق ہیں،نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دے رہے ہیں، چار لاکھ اسا تذ ہ کو یکساں نصاب پر تربیت دی جارہی ہے، پچاس فیصد ٹرینر نجی سکولوں سے لائے ہیں، نجی سکولوں کے ٹرنیرز نے یکساں نصاب کو بہترین قرار دیا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں نجی سیکٹر کو پروان چڑھایا گیا،سرکاری سکولوں کو دبایا گیا، مالی فوائد کی وجہ سے نجی سکولوں کو فائدہ دیا گیا، سابقہ حکومت نے ایجوکیشن میں بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی، وزارت جوائن کرنے پر پتہ چلا میں تو ٹرانسفر منسٹر ہوں، ہمارے اساتذہ کو ٹرانسفر پروموشن اور اے سی آر میں پھنسایا ہوا تھا۔ ہم اساتذہ کو تمام چیزوں سے آزاد کرنے جا رہے ہیں، اساتذہ کا کام پڑھانا ہے اور وہ صرف پڑھائیں گے، جدید ٹیکنالوجی سے کرپشن ختم ہو گی، سابقہ ادوار میں حکومتوں میں آنیوالوں نے صرف اپنے بارے میں سوچا کہ ہمارے پاس کیا آ رہا ہے۔ پرائیویٹ سکولز کے ٹرینرز نے بھی واحد تعلیمی نظام کے نصاب کی تعریف کی، ہم پبلک سیکٹر کو اسلئے پروموٹ کر رہے ہیں کیونکہ اس میں قوم کا فائدہ ہے، گزشتہ دس سالوں میں کسی کا فائدہ تو تھا جو پبلک سیکٹر کی بجائے پرائیویٹ تعلیم کو پروموٹ کیا گیا۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وزیر تعلیم پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -