بلاول، مریم ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان کشمیر بچاؤ مہم کی آڑمیں ابو بچاؤ اصل ہدف: فرخ حبیب 

بلاول، مریم ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان کشمیر بچاؤ مہم کی آڑمیں ابو بچاؤ اصل ہدف: فرخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

فیصل آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو اور مریم صفدر کو ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان قرار د یتے ہوئے کہا ہے آج کلدونوں کشمیر بچاؤ مہم کی آڑ میں ابو کی کرپشن چھپا رہے ہیں،این آر او لینے کیلئے ابو بچا ؤمہم جاری ہے، ہفتہ کو چلڈرن ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مریم نواز جو ہر بات میں غلط بیانی سے کام لیتی ہیں وہ کشمیر بچائیں گی؟ پیپلز پارٹی اور ن لیگ تین تین بار ملک پر حکومت کرچکے ہیں لیکن یہ ملک میں ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہوسکے،فرخ حبیب نے کہا مریم نواز نے کشمیربچانا ہوتا تو ان کی شادی پرمودی نہ آتا بلکہ انکی شادیوں پر مودی کے بجائے حریت رہنما آتے، پورا شریف خاندان مفرور ہے اور یہ ایسے بہروپیے ہیں جہاں جاتے ہیں وہاں کا روپ دھار لیتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا لیکن نوازشریف جب بھارت گئے تو انہوں نے حریت رہنماؤں سے ملا قا ت سے انکار کیا، آج عمران خان کا دور ہے اور مودی خود حریت رہنماؤں کو بلا رہے ہیں، نواز شریف کارگل کے معاملے پر کلنٹن کے پاؤں پکڑنے پہنچ گئے تھے،اگر یہ کشمیری ہوتے تو سب کے سامنے کلبھوشن کا نام لیتے لیکن یہ چاہتے ہیں ملک میں منی لانڈرنگ کا نظام جاری رہے،وزیر مملکت نے کہا افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ کیا اس وقت کشمیر کا سودا نہیں ہوا جب یہ مودی کو ساڑھیاں اور آم بھیجتے تھے؟عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر مودی کے آر ایس ایس نظریے کو بے نقاب کیا، عمران خان کشمیریوں کے سچے وکیل ہیں،کوششوں سے آج مودی پر ہر سمت سے دباؤ بڑھ رہا ہے،پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ مریم سرٹیفائیڈڈ جھوٹی ہے،وہ کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں اور پھر جائیدادایں نکل آتیں ہیں۔ بھارت کو خوش کرنے کیلئے نواز شریف نے ڈان لیکس کا سہارا لیا۔ بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے دو جہاز مار گرائے، یہ آپریشن عمران خان کی قیادت میں مکمل ہوا۔ (ن)لیگ کا ماضی امریکہ کی غلامی اور جوتے پالیش کرنے کے بے شمار واقعات سے بھرا پڑا ہے۔ مریم اور بلاول میں کیا اہلیت ہے، ان کے سی وی میں بڑے خاندان کا ہونا درج ہے۔دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سنجیدہ ہوتی تو انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) سے کبھی راہ فرار اختیار نہ کرتی۔ مریم بزدل ہے جو اپنی سزاؤں کے خلاف کی ہوئی اپیلوں میں التواء کے پیچھے چھپ رہی ہے، نواز شریف الطاف حسین ٹو بن چکے ہیں وہ لندن میں پولو میچ دیکھ رہے ہیں۔
فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -