پشاور، جنازے میں شریک افراد کے طالبان کے حق میں نعرے،ویڈیو وائرل

پشاور، جنازے میں شریک افراد کے طالبان کے حق میں نعرے،ویڈیو وائرل

  

 پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے ریگی میں ہونیوالے جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کی جانب سے طالبان حق میں نعرے لگائے گئے۔پشاور میں گزشتہ رات ہونیوالے ایک جنازے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا کہ اس میں شریک افراد نے طالبان کے حق میں نعرے لگائے اور انہوں نے امارات اسلامی افغانستان کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔دوسری جانب پولیس نے مؤقف اختیار کہ جنازے کے بعد کچھ لوگ امارات اسلامی کے جھنڈے لائے تھے، تحقیقات کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  نعرے

مزید :

صفحہ آخر -