راولپنڈی، خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم حماد شاہ گرفتار
ّ راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم حمادشاہ کو گرفتار کرلیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او نے کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،سی پی او محمد احسن کے مطابق ملزم کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم ان کا رشتے دار ہے جو انہیں طلاق دلوار کر خود شادی کرنا چاہتا تھا، شادی سے انکار کیا جس پر تشدد کیا گیا۔
ملزم گرفتار