مخالف سیاسی ٹولے کی کشمیر پر منفی سیاست،مودی کی بجائے عمران خان کو للکار رہے ہیں:فردوس عاشق

  مخالف سیاسی ٹولے کی کشمیر پر منفی سیاست،مودی کی بجائے عمران خان کو للکار ...

  

 لاہور، سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک، بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں، چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی، این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدر آمد کیا جائیگا، کورونا سے محفوظ رہنے میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے، کورونا ایس او پیز کی پاسداری اور ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے، بے احتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کیسز میں پھر سے اضافہ ہوگا، ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام ضلعی انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب اور غیر رسمی گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا آزاد جموں کشمیرمیں انتخابات کیلئے الیکشن کمپین کے دوران مخالف سیاسی ٹولہ کشمیر پر منفی سیاست کرکے مودی کی بجائے عمران خان کو للکار رہا ہے۔قوم کو ان کو دیکھ کر ششدر اور حیران ہے۔ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کی قیادت کی طرف دیکھ رہا ہے۔عمران خان کی قیادت میں دنیا کے ضمیر کو جھجوڑنے کیلئے پاکستان کی خارجہ پالیسی کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاپنجاب حکومت ڈینگی کے روک تھام کیلئے کوشاں ہے تاہم عوام میں ڈینگی سے بچنے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کیلئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزحکومتی اقدامات گھر گھر پہنچانے میں سب سے مدو معاون ثابت ہورہی ہیں میری یہ بہنیں پولیو، ملیریا، ڈینگی ہویا کورونا یہ صحت کا پیغام گھر گھرپہنچا رہی ہیں۔ حکومت پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کا حق دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاہے خواتین کو معاشی طور بااختیار بنائے بغیر سماجی ناہمواریوں کا خاتمہ ناممکن ہے۔ سیالکوٹ میں 1962ء کے بعد کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا مریض لاہور پہنچتے پہنچتے زندگی کی بازی ہار جاتا ہے، موجودہ حکومت ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنانے جارہی ہے۔ چائلڈ اینڈ مدر ہسپتال زیر تعمیر ہے جس سے زچہ بچہ کی زندگی کو تحفظ فراہم ہوگا۔ ایل ایچ ویز کو کوالٹی ٹریننگ دینے جارہے ہیں۔دیہی آبادی کو ہیلتھ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ کیئر سیکٹر کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔سیف ڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے قومی صحت کارڈا ہم کردار ادا کرے گا۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -