جوبائیڈن اور پیوٹن کا یک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ،سائبر سکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال

جوبائیڈن اور پیوٹن کا یک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ،سائبر سکیورٹی پر تفصیلی ...

  

 واشنگٹن، ماسکو(نیوزایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکی اور روسی صدر کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔فون کال کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو واضح طور پر بتایا کہ امریکہ کو معلوم ہوتا ہے جب ہیکنگ آپریشن ان کی سرزمین سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اس کی پشت پناہی نہیں کرتی مگر ان سے اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکہ سائبرحملوں کیخلاف ہرضروری اقدام اٹھائے گا۔روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ نے سائبرحملوں پرروس سے رابطہ نہیں کیا تھا، معلومات کے دائرے میں سائبر جرائم کیخلاف مشترکہ اقدامات کوتیار ہیں۔کریملن کا کہنا ہے کہ امریکہ اور روس سائبر سکیورٹی پر مزید تعاون کی حمایت کرتے ہیں، سائبر سکیورٹی کا مستقل،پیشہ ورانہ اور غیر سیاسی حل ہونا ضروری ہے۔

امریکہ،روس رابطہ

مزید :

صفحہ اول -