پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کی تاریخ  تبدیل،اب 13اگست کو ہوگا

  پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کی تاریخ  تبدیل،اب 13اگست کو ہوگا

  

کراچی(این این آئی)پی ڈی ایم سندھ کے کنوینر اور جے یوآئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی مشاورت سے 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے کراچی جلسہ عام اب 13 اگست کو ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی سندھ کے ذمہ داران اور کارکنان کے نام ویڈیو پیغام میں کیا اور کہا 13 آگست کا جلسہ عام غاصب وفاقی حکومت کیساتھ سندھ کے نااہل حکمرانوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ کراچی جلسہ عام 13 اگست جمعتہ کی شام کو مزار قائد کے احاطے میں ہوگا۔ 

پی ڈی ایم جلسہ

مزید :

صفحہ اول -