عید سے قبل طلب بڑھنے پر فضائی کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

عید سے قبل طلب بڑھنے پر فضائی کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

  

 اسلام آباد (آن لائن ) عید سے قبل طلب بڑھنے پر فضائی کرایوں میں ریکارڈ اضافہ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا- تفصیلات کے مطابق جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ7 ہزار روپے تھا اب طلب بڑھنے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عید سے قبل فضائی سفر میں اضافہ بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگاپی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نے کرائے دگنے سے بھی زیادہ کردئیے،کرا چی سے لاہور کا یکطرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ ائیر لائنز نے کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بھی 13 ہزار روپے کردیا،ائیر لائن نے کرائے بڑھا کر کراچی اسلام آباد کا رٹرن کرایابھی 25 ہزار روپے کر دیاائیر لائنز نے کراچی لاہور کا رٹرن کرایہ بھی 25 ہزار روپے کردیا۔

کراے اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -