ترک خاتون کو شادی کیلئے بلانیوالا نوجوان زیادہ عمر دیکھ کر غائب 

ترک خاتون کو شادی کیلئے بلانیوالا نوجوان زیادہ عمر دیکھ کر غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک خاتون کو شادی کیلئے بلانے والا نوجوان زیادہ عمر دیکھ کر غائب ہوگیا، نوجوان نے ترکی کی 54 سالہ خاتون سے سوشل میڈیا پر دوستی کرنے کے بعد شادی کا وعدہ کیا لیکن جب خاتون لاہور آئیں تو نوجوان مبینہ طور پر انہیں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ لا ہور کے نوجوان نے ترکی سے تعلق رکھنے والی 54سالہ خاتون سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور شادی کا وعدہ کیا، ترکی سے فلائٹ کے زریعے ایان چنگ یلدیزنامی خاتون لاہور ایئر پورٹ پہنچی جہاں نوجوان نے اس سے ملنے کا وعدہ کیا تھا وہ شادی کا خواب لیکر رات کے وقت لاری اڈے بادامی باغ پہنچ گئی۔ جہاں اس کی ملاقات اس نوجوان سے ہوئی جس نے اسے شادی کا جھانسہ دیکر یہاں بلایا لیکن جب اس نے خا تون کو دیکھا وہ انہیں چھوڑ کر غائب ہوگیا۔خاتون پولیس تھانہ لاری اڈہ پہنچ گئی لیکن اس نے نوجوان کیخلاف کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور رہائش دینے کی درخواست کی۔ڈیوٹی افسر جمیل احمد کے مطابق انہوں نے خاتون سے معاملہ پوچھا تو اسے انگریزی زبان آتی تھی اور نہ ہی اردو میں بات کر سکتی تھی، لہٰذا اس کا پاسپورٹ دیکھ کر ترکی قونصلیٹ سے رابطہ کیاگیا اور انہیں ترکی قونصلیٹ آفس پہنچادیاگیا وہاں موجو د اہلکاروں کو خاتون نے ترکی زبان میں بتایاکہ اس کی پاکستانی نوجوان سے دوستی ہوئی اور اس نے شادی کیلئے لاہور بلایا۔پولیس افسر کے مطابق خاتون نے قونصلیٹ اہلکاروں کو بتایاان کے سوشل میڈیا پیلٹ فارم فیس بک پروفائل پر جوانی کی تصویر تھی لیکن جب اس نے انہیں حقیقت میں دیکھا کہ ان کی عمر 54سال ہے تو وہ غائب ہوگیا، خاتون کو ترکی قونصلیٹ کے حوالے کردیاگیاہے لیکن اس نے واپس جانے کی بجائے شادی کا وعدہ کرنیوالے نوجوان کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔خاتون کے مطابق وہ واپس نہیں جانا چاہتیں بلکہ وہ جس نوجوان کی محبت میں لاہور آئیں اس کیساتھ شادی کر کے باقی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔جمیل احمد کے مطابق ترکی قونصلیٹ نے نوجوان کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے پولیس کی بجائے نوجوان کو خود تلاش کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، قونصلیٹ آفس نے خاتون کو خود رہائش اور تحفظ فراہم کردیاہے۔
ترک خاتون

مزید :

صفحہ اول -