خیبرپختونخوا میں سیاسی رہنماؤں  اور اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس 

  خیبرپختونخوا میں سیاسی رہنماؤں  اور اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس 

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی گئی۔حکم نامہ کے مطابق قومی وطن پار ٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ، ن لیگ کے امیر مقام اور ڈاکٹر افتخار سے سکیورٹی واپس لی گئی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی سے ایلیٹ فورس کے 8 اہلکار واپس لے لیے گئے۔اس کے علاوہ ایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین سے بھی ان کی حفاظت پر مامور ایلیٹ فورس کے تمام اہلکار واپس بلالیے ہیں۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی انور تاج اور سینیٹر ایوب آفریدی سے بھی سکیورٹی واپس لی گئی ہے جبکہ ایم پی اے فلک ناز اور اے این پی رکن صلاح الدین سے بھی اہلکار واپس بلا لیے ہیں۔سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا ناصر فاروق اعوان سے بھی7 ایلیٹ اہلکار واپس لے لیے ہیں۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی کا کوئی شوق نہیں، خطرات کے پیش نظر ریاست نے ہی سکیورٹی فراہم کی تھی، اس قسم کے اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ سکیورٹی واپس کرنے کے بعد نقصان پہنچنے پر ذمے داری حکومت پر عائد ہوگی۔

سکیورٹی واپس

مزید :

صفحہ اول -