شفاف،منصفانہ الیکشن کا واحد حل ٹیکنالوجی کا استعمال، شبلی فراز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹرپی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ انتخابات میں پیسوں کے عمل دخل کو رکوانے کا واحد راستہ ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے سب جماعتیں مل کر فیصلہ کریں ، کسی ذاتی وجہ سے مخالفت درست نہیں۔ہفتہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پیسوں کے عمل دخل کو رکوانے کا واحد راستہ ٹیکنالوجی کا استعمال ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے سب جماعتیں مل کر فیصلہ کریں۔ کسی ذاتی وجہ سے مخالفت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش تھی ای وی ایم مشینوں کا تجربہ آزاد کشمیر انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں کیا جاتا لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کی جانب سے منفی سیاست کا مظاہرہ سامنے آیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ساتھ بیٹھا کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی گئی ہے اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ایکسپرٹ بٹھانے خود سے جائزے لے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ایس ای وی ایم مشین بنا رہے ہیں جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا اور امید ہے کہ اگلے چار سے پانچ دنوں میں مشین تیار ہو جائے گی اور ہمیں پیش کردیں گے۔ ای وی ایم کے تمام پروسیس کو الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا جلد پائلٹ پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔
شبلی فراز