برہان وانی کی تصویر شیئرکرنے پر سعد رفیق کافیس بک اکاؤنٹ معطل 

  برہان وانی کی تصویر شیئرکرنے پر سعد رفیق کافیس بک اکاؤنٹ معطل 

  

لاہور(این این آئی) برہان وانی کی تصویر شیئرکرنے پر فیس بک نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا ذاتی اکاؤنٹ کو معطل کر دیا۔خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز برہانی وانی کی تصویر شیئرکی تھی جس پر فیس بک نے ان کا ذاتی اکاؤنٹ معطل کردیا۔خواجہ سعد رفیق نے اپنے فیس بک کا میسج شیئرکر دیا۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پاکستان فیس بک انتظامیہ سے احتجاج کرے کیونکہ برہان وانی کو خطرناک افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔فریڈم فائٹرز اور دہشت گردوں میں فرق کیاجائے۔

 سعد رفیق 

مزید :

صفحہ اول -