اوکاڑہ: پولیس مقابلہ میں شہید ایلیٹ فورس کا اہلکار سپرد خاک

اوکاڑہ: پولیس مقابلہ میں شہید ایلیٹ فورس کا اہلکار سپرد خاک

  

اوکاڑہ (نامہ نگار) پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ پہلے طیب سعید پولیس لائن،بعدازاں آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آرپی او ساہیوال احمد ارسلان ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد وڈویژن بھر کے پولیس افسران کے علاہ مرکزی صدر کسان ونگ چوہدری ریاض الحق،سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خان سوہنا،ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے صدر مرزاذوالفقار علی نے شرکت کی۔ شہید کے جسدخاکی کومحکمہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی پولیس لائن اوکاڑہ میں نماز جنازہ اداکرنے کے بعد پولیس افسران شہید کی میت کے ہمراہ اس آبائی گاؤں چک نمبر9/1ALاختر آباد اوکاڑہ گئے، شہید کے جسدخاکی کوپورے محکمانہ اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

اہلکار/ سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -