بلاول،مریم کو کشمیر کی تاریخ کا پتہ نہیں،آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی:فواد چوہدری

بلاول،مریم کو کشمیر کی تاریخ کا پتہ نہیں،آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ...

  

 ایبٹ آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی،بلاول اور مریم کو کشمیر کی تاریخ کا بھی نہیں پتا،جنہوں نے کبھی اپنے ہاتھ سے ایک روپیہ نہیں کمایا وہ ملکی معیشت کیا چلائیں گے،سونے کا چمچہ منہ میں لے کر دونوں بچے اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں، دونوں جماعتوں میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت کا کلچر ہے،سابق وزرائے اعظم بلاول بھٹو زر داری اور مریم کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔ ہفتہ کو تحریک انصاف کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک نئی منزل سے روشناس کرانا ہے،آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے معاشی قربانیاں بھی دی ہیں،ہم نے جان کی بھی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دیوالیہ ہونے والی پاکستانی معیشت کو سنبھالا۔

فواد چوہدری 

مزید :

صفحہ اول -