کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا: عثمان ڈار 

کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا: عثمان ڈار 

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے وژن میں کوتاہی نہیں چھوڑیں گے،کامیاب جوان پروگر ا م کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا ہے،منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا ہے، حکومت نے 13 ہزار 2 سو نوجوانوں کو ذاتی روز گا ر فراہم کیا ہے،نجی و کمرشل بینکوں کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کے معا ون خصوصی عثمان ڈار نے اٹک کے ایک نوجوان سجاد الرحمن کی کہانی شیئر کی اور کامیاب کاروبار شروع کرنے پر اسے مبارکباد دی۔ سجاد الرحمن نے بتایا وہ اردو ادب میں ماسٹر ڈگری ہونے کے باوجود 10 سال تک بیروزگار رہا،میرا خواب تھا اپنا کاروبار کروں مگر وسائل کی کمی بڑی رکاوٹ بنی رہی۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض کیلئے اپلائی کیا تو بینک سے رقم مل گئی،پہلے چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کیا آج کامیابی سے بڑے پیمانے پر بزنس کر رہا ہوں۔ عمران خان جیسا لیڈر ہو تو نوجوان مایوس نہیں ہونگے۔عثمان ڈار نے ٹوئٹ میں کہا 13 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فرا ہمی اہم سنگ میل ہے۔ کم از کم 1 لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصوبے کو مزید تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں، وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے وژن میں کوئی کمی کوتاہی نہیں چھوڑیں گے۔ 

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -