پی ڈی ایم ختم،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن،حکومت تعلقات ٹھیک ہونگے:وزیر داخلہ

پی ڈی ایم ختم،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن،حکومت تعلقات ٹھیک ہونگے:وزیر ...

  

  راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہونگے،ایک بار نہیں بلاول بھٹو جتنی بار مرضی امریکہ جائیں، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے،افغانستان میں ہم امن کے خواہشمند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کا کیس عمران خان اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔

وزیرداخلہ

مزید :

صفحہ اول -