جڑواں شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش،نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ،الرٹ جاری

جڑواں شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش،نالہ لئی میں طغیانی کا ...

  

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور ساڑھے 10فٹ تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں  ہفتہ  سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے۔ مون سون ہوائیں  شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔

بارشیں 

مزید :

صفحہ اول -