کراچی، ایجنٹ مافیا کیساتھ ملی بھگت، خواتین سے نارواسلوک پر 39نادراملازمین معطل 

کراچی، ایجنٹ مافیا کیساتھ ملی بھگت، خواتین سے نارواسلوک پر 39نادراملازمین ...

  

کراچی(آئی این پی)چیئرمین نادرا نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر ایجنٹ مافیا کیساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر 39ملازمین کومعطل کر دیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا نے ہفتہ کوکراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کے ہنگامی دورے کئے، طارق ملک نے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور موثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا، چیئرمین نادرا نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے، طارق ملک نے ملازمین سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی،اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 39ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا، بدعنوان عناصر کو قوائد و ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی، قومی ادارہ میں ناقص کارکردگی، بدعنوانی اور کرپشن کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ادارے کے محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی بلا تفریق تنخواہیں بڑھا کر ملازمین کے بہترین مفاد کو یقینی بنایا۔

ملازمین معطل 

مزید :

صفحہ آخر -