وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کیخلاف بیان شر مناک، مریم اورنگزیب 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کیخلاف بیان شر مناک، مریم اورنگزیب 

  

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعلی خیبر پختونخواکا شہباز شریف کے خلاف بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواکا شہباز شریف کیخلاف بیان شرمناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں اخلاقیات، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے،پہلی معیشت کا جنازہ نکالا، پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اخلاقیات تباہ اور برباد کر دیا ہے،اپنے منصب اور خیبر پختونخوا کی روایات کا لحاظ کریں اپنی بد کلامی بند کریں،کیا یہ پشتون ولی کے محافظ کی زبان ہے، شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو قابل ِ ترس لوگ گندی زبان استعمال پہ اْتر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کے خلاف بیان عمران صاحب کی تربیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکے لوگ تو غیرت مند اور عزت دار ہیں اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شْریف نے پنجاب کو 5500 MW بجلی دی، موٹر وے, سڑکوں کے جال، سینکڑوں ہسپتال سکول اور یونیورسٹیاں دی۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں روزگار، ترقی، پبلک ٹرانسپورٹ، صفائی کا نظام دیا۔ 

 مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -