چترال، تین بہنیں دریا میں  ڈوب کر جاں بحق

چترال، تین بہنیں دریا میں  ڈوب کر جاں بحق

  

چترال (آئی این پی)چترال میں 3سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چترال کے علاقے کریم آباد میں پیش آیا جہاں تینوں بہنیں قالین دھو رہی تھیں کہ اس دوران ایک بہن دریا میں گری جسے بچانے کی کوشش میں دوبہنیں بھی ڈوب گئیں،ریسکیو حکا م کے مطابق  آپریشن کے بعد تینوں لڑکیوں کی لاشوں کو دریا سے نکال  کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

بہنیں 

مزید :

صفحہ آخر -