جے سی سی کا دسواں اجلاس 16  جولائی کو ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

    جے سی سی کا دسواں اجلاس 16  جولائی کو ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق  جے سی سی  کا دسواں اجلاس 16 جولائی2021 بروز جمعہ کو ہو گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے  ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  جے سی سی کا دسواں اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہو گا جس کی صدارت  اسد عمر، وائس چیئر مین  این ڈی آر سی کریں گے ۔ اجلاس میں سی پیک  کے مختلف پہلوؤں اور پیشرفت  سے متعلق جائزہ لیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ  جے سی سی منصوبے سے متعلق فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے۔ 

 عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -