مودی سرکار کاعیدپر جانوروں کے ذبح پر پابندی پر غور، بھارتی ٹی وی 

  مودی سرکار کاعیدپر جانوروں کے ذبح پر پابندی پر غور، بھارتی ٹی وی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی) دنیا کو سالانہ اربوں روپے کا گوشت برآمد کرنے والے بھارت نے عیدالاضحی سے پہلے مذہب کے نام پر جانور ذبح کرنے پر پابندی پر غور شروع کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور اب مودی سرکار نیا شوشا چھوڑنے جارہی ہے، حکومت ایک ایسے قانون کو ختم کرنے کے لیے غور کی حامی بھرچکی ہے جس کے تحت جانوروں کو مذہبی بنیاد پر کسی بھی طریقے سے ہلاک کیا جاسکتا ہے، جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کی جاسکتی ہے، 1960 کے اس قانون کی شق نمبر 28 کو ختم کرنے کا مطالبہ جانوروں پر مظالم کے خلاف عالمی تنظیم کی بھارتی شاخ نے بھارتی حکومت کو ایک خط لکھ کرکیا یعنی پیسہ کمانے اور بیف برآمد کرنے کے لیے گائے اور بیل گرایا جاسکتا ہے لیکن مذہب کے نام پر قربانی نہیں کی جاسکتی۔ 
مودی سرکار 

مزید :

صفحہ اول -