امریکہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے  کی بھرپور کوشش کرے گا

  امریکہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے  کی بھرپور کوشش کرے گا

  

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ اس وقت کی صورتحال کو اگر غور سے دیکھا جائے تو امریکہ پاکستان سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہے وہ اس لیے کہ پاکستان نے نہ تواس کو اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اپنے اڈے اس کو دئیے ہیں وہ ایک حد تک پاکستان پر مکمل دباؤ بڑھانے کی بھرپور کوشش کرے گا اور ہو سکتا ہے کہ وہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیئے سعودی عرب کو بھی استعمال کرے کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ تقریبا پچیس لاکھ پاکستانی ایسے ہیں جو وہاں کام کرتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -