سود خوروں اور لینڈ مافیا نے پوری قوم کا جینا دو بھر کردیا:سید کمال شاہ

سود خوروں اور لینڈ مافیا نے پوری قوم کا جینا دو بھر کردیا:سید کمال شاہ

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) صوبائی امن جرگہ کے مرکزی چیئرمین سید کمال شاہ باچا نے کہا ہے کہ نوشہرہ سمیت خیبر پختونخواہ بھر میں نجی سود خوروں، لینڈ قبضہ مافیا، آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں اور اس وقت تک ہم میدان میں ہوں گے جب تک ان تمام سماجی برائیوں میں ملوث افراد توبہ تائب نہیں ہو جاتے بہت جلد نجی سود خوروں، لینڈ قبضہ مافیا، آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر ڈنڈے کی زور پر ایکشن لیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق تحصیل ممبر احسان اللہ وزیر کے بھائی عبدالرحمان وزیر عرف پیر کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید کمال شاہ باچا نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختونخواہ میں نجی سود خوروں، لینڈ قبضہ مافیا، آئس اور دیگر منشیات فروشوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے پوری قوم کا جینا دوبھر کر دیا ہے اورایسے سماجی برائیوں میں ملوث افراد نے ہمارے پر امن معاشرے میں انت مچا کر ہماری معاشرتی امن کو برباد کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی امن جرگہ بھی اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھی گی جب تک ان افراد نے توبہ نہ کیا ہو انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد صوبائی امن جرگہ تمام سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سڑکوں پر نکل کر دادم مست قلندر کریں گی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -