نوشہرہ،ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف،ٹھیکیدار گرفتار

نوشہرہ،ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف،ٹھیکیدار گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ، ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن، نورگل بابا جنازگاہ کی تعمیر میں پرانا مٹیریل استعمال کرتے ٹھیکدار کو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے رنگے ھاتھوں پکڑ لیا، ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے معاملے کو نیب میں لے جانے کا اعلان کرڈالا۔نوشہرہ کینٹ میں نورگل بابا جنازگاہ کی تعمیر کیلئے  ٹی ایم اے نوشہرہ کی جانب سے ٹینڈر ہونے کے بعد گزشتہ دنوں جب جنازگاہ گرائی گئی تو ٹھیکدار نے گرائی گئی جنازگاہ کی مٹیریل کو دیواروں میں لگانا شروع کردیا، نئے جنازگاہ کی تعمیر میں پرانے مٹیریل کے استعمال کی اطلاع پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کوہوئی تو انہوں نے موقع پر جاکر ٹھیکدار کو نئے بلڈنگ میں پرانے مٹیریل استعمال کرتے رنگے ھاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد ایم پی اے پی کے 63 اختیار ولی خان نے موقع پر پہنچ کر زیر تعمیر جنازگاہ کا معائنہ کیا،مقامی ایم پی اے اختیار ولی خان کے دورے کے بعد ٹھیکدار نے دیوار گرادی اور نیا مٹیریل استعمال کا وعدہ کیا، ممبرصوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کی حالت اب آپ کے سامنے ہے، انہوں نے کہاکہ میں ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کے معاملے کو نیب کی عدالت میں لے کر جارہاہوں اب کسی کو یہاں کرپشن کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ مجھے تختیاں لگانے کا شوق نہیں تاھم جہاں بھی ترقیاتی منصوبہ جاری ہے میں وھاں نگرانی ضرور کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ جو کرپشن آج اس جنازگاہ کی تعمیر میں ہورہی تھی اس سے کئی گناہ زیادہ ضلع نوشہرہ کے ڈیموں، سولرسسٹم، ھسپتالوں کی تعمیر،ٹیوب ویلوں اور دریائے کابل کے بند کی تعمیر میں ہوئی ہے جسے ہم منظر عام پر لانے کا آج سے آغاز کرچکے ہیں اور ہوش ربا کرپشن کے یہ سکینڈل ھم نیب میں لے جاکر اس کرپٹ ٹولے کا احتساب کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -