سرائے نورنگ،تین تھانوں   کے ایس ایچ اوز دھر اُدھر

سرائے نورنگ،تین تھانوں   کے ایس ایچ اوز دھر اُدھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ضلع لکی مروت کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر ماتحت آفسران  کی تعیناتیاں اور تبادلے  کردئیے۔ڈی پی او لکیمروت سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیش میں کیاگیاہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمران خان نے  لکی پولیس لائن میں تعیناتی کے منتطرانسپکٹر یاسین کمال تھانہ ڈاڈیوالہ کے ایس ایچ او تعینات جب کہ تھانہ ڈاڈیوالہ کے ایس ایچ او نوید نواز خان تھانہ پیزو میں پی ایس آئی تعینات کردیا ۔اسی طرح لکی پولیس لائن میں تعیناتی کے منتظر ایس آئی سعداللہ کو تھانہ غزنی خیل میں ایس ایچ او تعینات کردیا جب کہ  تھانہ غزنی خیل کے ایس ایچ او سید آیاز خان تھانہ پیزو تبدیل کردیاگیااور تھانہ پیزو کے ایس ایچ او وسیم سجاد تھانہ پیزو میں پی ایس آئی کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے۔اسی طرح پی ایس آئی زاہد اللہ آئی سی پی پی لکی سٹی سے تبدیل کرکے تھانہ لکی میں پی ایس آئی جب کہ تھانہ لکی کے پی ایس آئی پی پی لکی سٹی عرفان اللہ تھانہ پیزو میں پی ایس آئی تعینات کردیا۔اورلکی سٹی میں تعینات آئی ایچ سی ولی شاہ لکی سٹی میں آئی سی پی پی تعینات شہباز خیل پولیس چوکی آئی ایچ سی ظفر محمودشہباز چوکی میں آئی سی تعینات جب کہ آئی سی میرعالمی نجیب اللہ شہباز خیل پولیس چوکی میں آئی ایچ سی تعینات آئی ایچ سی  تھانہ ڈاڈیوالہ سے  آئی سی این بی میرعالمی کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے