بنوں میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق 

بنوں میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)مختلف واقعات میں دو جاں بحق ہوگئے تھانہ چھاؤنی کی حدود میں واقع ٹپی کلہ چوک میں خواتین تنازعہ پر مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان سنید خان ولد اقبال خان سکنہ کوٹکہ میرعالم سورانی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے پولیس نے مقتول کے چچازاد محمد شاکر عرف ساحل خان ولد نیاز خان کی رپورٹ پر محمد ظہور خان ولد نامعلوم سکنہ کوٹی سادات اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔جبکہ 4جولائی کو پستول کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محب اللہ ولد نقیب اللہ سکنہ تتر خیل جھنڈوخیل جسے شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔