بنوں،ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کا تاجر اتحاد کیساتھ الحاق
بنوں (نمائندہ خصوصی)ہیوی ٹرانسپورٹ یونین نے بھی آل بنوں تاجر اتحاد کے ساتھ الحاق کرلیا ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تاجروں کی جانب سے متفقہ طور پر آل بنوں تاجر اتحاد یونین کا قیام خوش آئند اقدام ہے اور ہم بھی ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے آل بنوں تاجر اتحاد کی حمایت کا اعلانب کرتے ہیں اور ان سے الحق کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جب بھی آل بنوں تاجر اتحاد کو ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کی ضرورت ہوگی ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے کیونکہ یہ یونین تاجروں کے حقوق کی نمائندہ یونین ہے جس پر پہلی مرتبہ پورے بنوں کی تاجر تنظیمیں متفق ہیں اور اس یونین کے عہدیدار ہر قسم کے کرپشن سے پاک ہیں اور ہمیشہ تاجروں کے مفاد کی بات کی ہے۔