سرائے نورنگ،اباخیل  میں مبینہ طور پردوستی سے  انکار پر نوجوان کو ابدی نیند سلادیا

سرائے نورنگ،اباخیل  میں مبینہ طور پردوستی سے  انکار پر نوجوان کو ابدی نیند ...

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)اباخیل میں مبینہ طور پر  دوستی سے انکار پر نوجوان کو ابدی نیند سلادیا۔اس سلسلے میں رضاء خان ولد بہادر خان سکنہ اباخیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درکراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا کریم اللہ خوبرو اور کم سن تھا گزشتہ روز وہ بیٹے کریم اللہ کے ہمراہ زیڑان وانڈا سے گاوں آرہے تھے کہ  جب پختہ سڑک نزدا زیڑان قبرستان پہنچے کہ وہاں پر مبینہ ملزمان گوہرایوب ولد عزت خان سکنہ اباخیل  اور حکمت اللہ ولد ناصر سکنہ نورنگ مسلح موجودتھے جونہی ہم ان کے قریب پہنچے تو مبینہ ملزمان نے بیٹے کریم اللہ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا کریم اللہ جاں بحق ہوگیا جب کہ مبینہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ کوئی وجہ عداوت نہیں ہے البتہ کافی عرصے سے بیٹا کریم اللہ کو یاری دوستی  کے لئے مجبور کرتے تھے جس پر واقعہ رونما ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -