فیڈریشن آف چیمبرز کے کوارڈنینٹر سرتاج سے ڈائریکٹر انڈسٹری کی ملاقات

 فیڈریشن آف چیمبرز کے کوارڈنینٹر سرتاج سے ڈائریکٹر انڈسٹری کی ملاقات

  

  پشاور (سٹی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے ڈائریکٹر انڈسٹری محمد یاسر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری شہاب خان سے خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اجلاس میں ای پی اے، مائن اینڈ منرل اور لیبر ڈیپارنمنٹ وانڈسٹری کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پرلائسنس ورجسٹردیشن میں حائل رکاوٹوں پر غورکیا گیا اور آسان کاروبار میں درپیش مسائل پر تفیصلی گفتگو ہوئی۔ کوآرڈینٹیرسرتاج احمد خان  نے اجلاس  بتایاکہ کمپنی رجسٹریشن میں بھی مشکلات بالخصوص چترال میں سٹاک کمپنی میں ریونیول کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے جس پر ڈائریکٹر انڈسٹری محمد یاسر حسن نے  یقین دلایا کہ صوبائی حکومت نے کاروبار میں آسانی پید اکرنے کے لئے خصوصی ہدایات جار ی کئے ہیں اور اس حوالہ سے انڈسٹری ڈائر یکٹ  اور ایف پی سی سی آئی مل کر اضلاع کا دورہ کرینگے تاکہ کاروبار کو سہل بنایا جاسکے میٹنگ میں ڈائریکٹر انڈسٹری نے آگاہ کیاکہ کاروباری حضرات کی سہولت کے لئے ای بزنس، آن رجسٹرڈیشن جیسے دور رس اقدامات کررہے ہیں تاکہ کاروبار لوگوں کو سہولت میسر ہوسکے اور ساتھ ہی فیڈریشن، چیمبرز اور ایسوسی ایشنزکوان  پروگرامات سے آگاہی کرنے پر اتفاق کیا گیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -