منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، مزید 36گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آئس اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن میں اندرون شہر میں منشیات کا دھندہ کرنے والے مشہور منشیات فروش بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7کلو گرام کے قریب آئس، 21کلو گرام سے زائداعلی کوالٹی چرس اور آدھا کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے دوران مزید36 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں آئس اور دیگر منشیات کا دھندہ کرنے والے مشہور منشیات فروش بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام کے قریب آئس، 21کلو گرام سے زائداعلی کوالٹی چرس اور آدھا کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی ہے گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ متھرا تیمور سلیم خان نے منشیات فر وشی میں ملوث ملزم بخت منیر ولد گلاب شیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مجموعی طور ایک کلو سے زائد آئس اور ایک کلو چر س، انقلاب پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان آصف ولد عبد القیوم اور رشید ولد لعل محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6کلو گرام چرس اور 650گرام آئس، ناصر باغ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان محمد یاسین ولد گل جان اور کمال ولد اسلام ساکنان ریگی للمہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس، فقیر آباد پولیس نے دو ملزمان جنید ولد شعیب اور منظور ولد ممتاز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 800گرام آئس،گلبرگ پولیس نے دو ملزمان محمد شیر خان ولد گلاب شیر اور حمزہ ولد صفدرکو گرفتار کر کے 780 گرام آئس اور 600گرام ہیروئن، خان رازق پولیس نے دو ملزمان حزب اللہ ولد ظفر یاب اور رشید ولد اکبر خان کو گرفتار کر کے 775 سو گرام آئس، تاتارا پولیس نے 510گرام آئس، تھانہ تہکال پولیس نے چار ملزمان حسن ولد اول خان،حماد حسین ولد زاہد حسین،مغفور شاہ ولد سید مقبول شاہ اور بہزاد ولد مغفور شاہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 790گرام آئس،ایک کلو چر س اور ایک عدد رائفل، خزانہ پولیس نے ملزم سلیم ولد آمین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 400گرام آئس،بھانہ ماڑی پولیس نے دو ملزمان نو اب ولد امان اللہ اور مسعود ولد دختر جان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3کلو چرس اور 205 گرام آئس،ارمڑ پولیس نے ملزم افسر علی عرف گندہ گیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2کلو گرام چرس،آغہ میر جانی شا ہ پولیس نے تین ملزمان حامد ولد زاہد اوریعقوب ولد منور اور اجمل ولد انورکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو چرس اور 120گرام آئس،کو توالی پولیس نے ملزم وقاص ولد سید اللہ جان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس،چمکنی پولیس نے ملزم سید رحیم ولد تاج ولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 515چرس اور 55گرام آئس،پشتخرہ پولیس نے دو ملزمان حمید ولد فرید اور خیر الحق ولد عبد الحمیدکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو چر س اور 120گرام آئس،پہاڑی پورہ اور گل بہار پولیس نے تین ملزمان شاہ حسین ولد میاں سردار حسین،حسن علی ولد فضل ربی اور شعیب ولد جہانزیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 255گرام آئس،تھانہ داودزئی پولیس نے سات ملزمان ثاقب،شان،لیاقت،عبد اللہ،فضل،زین اکبراور ہمایون کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور 277گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے