اے این پی کے صوبائی صدر کی کارکنوں کو گھر گھر پیغام پہنچانے کی ہدایت

اے این پی کے صوبائی صدر کی کارکنوں کو گھر گھر پیغام پہنچانے کی ہدایت

  

 کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کے تمام وروکروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نظم و ضبط کو برقرار رکھیں آپس میں متحد ہو کر گاؤں پر گھر پر حجرے اور مسجد و محلے میں جا کر باچا خان کے امن کو پیغام اور فلسفہ ولی خان بیان کریں جو پختون قوم کی ترقی امن اور بقاء کا ضامن ہے صوبائی صدر نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی آئین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کو کسی قیمت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ضلعی آرگنائز پروفیسر ڈاکٹر صفدر خان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران‘ سینئر پارٹی ورکروں اور رہنماؤں کو اپنے بھرپور تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ آج کوھاٹ میں بغیر کسی پروگرام اتنی بڑی تعداد میں مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے ان شاء اللہ ماضی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہم کوھاٹ کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اپنے مختصر قیام اور پارٹی ورکروں سے خطاب کے بعد صوبائی صدر اپنے تین روزہ دورے پر کرک روانہ ہو گئے اس سے پہلے جب صوبائی صدر کوھاٹ ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر صفدر خان‘ پیر کاشف شاہ اور دیگر کمیٹی ممبران نے تمام کارکنان پختون ایس ایف کے غیور نوجوانوں‘ ملگری وکیلا ن کے رہنماؤں اور تمام سینئر رہنماؤں نے پارٹی صدر کا بھرپور استقبال کر کے ثابت کیا کہ آج بھی کوھاٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اور رہنما کسی شخصیت کے نہیں بلکہ باچا خان اور ولی خان کے پیروکار ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -